سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

سیرتِ نبوی

183 احادیث

رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں

عَنِ ‌ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: أُنْزِلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، فَمَكَثَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً، ثُمَّ أُمِرَ بِالْهِجْرَةِ، فَهَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَمَكَثَ بِهَا عَشْرَ سِنِينَ، ثُمَّ تُوُفِّيَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی۔ پھر آپ تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو آپ نے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی اور آپ نے وہاں دس برس قیام فرمایا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے وفات پائی۔
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے نزول کا آغاز اور آپ کی بعثت چالیس سال کی عمر میں ہوئی۔ نزول وحی کے بعد آپ تیرہ سال تک مکہ میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو مدینے کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا اور آپ نے وہاں دس سال قیام کیا۔ پھر آپ ترسٹھ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

فوائد
  1. صحابۂ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا خاص اہتمام کیا کرتے تھے۔
حوالہ

صحيح البخاري (5/ 45) (3851)، صحيح مسلم (4/ 1826) (2351)، عمدة القاري شرح صحيح البخاري (16/ 303).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com