انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسجد وں میں پیشاب اور نجاست مناسب نہیں ہیں۔ یہ تو اللہ عز وجل کے ذکر، نماز اور قرآن پڑھنے كے لئے بنائی گئی ہیں“۔ یا جیسے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔
اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔درجہصحیح
تشریح
اس حدیث کے پیچھے ایک قصہ ہے جسے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ’’ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مسجد میں تھے۔ اسی دوران ایک اعرابی آیا اور اس نے اٹھ کر مسجد ہی میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے اسے منع کرنے کے لیے اسے آوازیں دیں کہ: نہ، نہ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ انھوں نے اسے جھڑکا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: اس کا پیشاب نہ روکو، اسے کرنے دو۔ اس پر انھوں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس نے پیشاب کر لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: ان مساجد میں پیشاب اور گندگی کرنا مناسب نہیں۔۔۔۔۔
نبی ﷺ نے وضاحت فرمائی کہ مساجد میں گندگی اور نجاست پھیلانا جیسے قضائے حاجت کرنا، کوڑا کچرا پھینکنا اور آوازیں بلند کرنا مناسب نہیں بلکہ یہ تو نماز، قرآن اور ذکر کے لیے بنائی گئی ہیں۔
چنانچہ مومن مسلمان پر لازم ہے کہ وہ مساجد کا احترام کرے۔ یہاں انتہائی ادب کے ساتھ رہے کیوں کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں۔
حوالہ
صحيح البخاري (1/ 54) (221).
صحيح مسلم (1/ 236) (285).
نزهة المتقين، لمجموعة من الباحثين (2/ 1159).
كنوز رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (20/ 98).
بهجة الناظرين، لسليم الهلالي (3/ 191).
شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (6/ 436).
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com