سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔

عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ رضي الله عنها زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالت: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: "جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمددرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے پابندی سے ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھنے والے کو خوش خبری سنائی ہے کہ اسے اللہ جہنم پر حرام کر دے گا۔

فوائد
  1. ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔
  2. فرض نماز سے پہلے پڑھے جانے والے سنن رواتب کی کچھ حکمتیں ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ فرض نماز شروع کرنے سے قبل نمازی کا نفس عبادت کے لیے تیار ہوجائے۔ جب کہ فرض نماز کے بعد پڑھے جانے والے سنن رواتب کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ فرض نمازوں میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو اس کی تلافی ہو جائے۔
  3. سنن رواتب کے بڑے بیش بہا فوائد وثمرات ہیں۔ جیسے نیکیوں میں اضافہ، گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی۔
  4. وعدوں پر مشتمل اس طرح کی حدیثوں کے بارے میں اہل سنت کا قاعدہ یہ ہے کہ انھیں توحید کی حالت میں موت پر محمول کیا جائے اور مراد جہنم میں ہمیشہ نہ رہنا لیا جائے۔ کیوں کہ گناہ گار موحدین سزا کے مستحق تو ہيں، لیکن سزا دیے بھی جائيں، تو جہنم میں ہمیشہ نہيں رہيں گے۔
حوالہ

سنن أبي داود (2/ 448) (1269). سنن الترمذي (1/ 452) (428). سنن النسائي (3/ 265) (1816). سنن ابن ماجه (2/ 238) (1160). مسند أحمد (44/ 358) (26772). سبل السلام شرح بلوغ المرام، لمحمد الصنعاني (1/ 336). توضيح الأحكام مِن بلوغ المرام، لعبد الله البسام (2/ 381).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
موکدہ سنتیں

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com