سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔

عن عائشةَ أُمِّ المُؤْمِنينَ رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يَدع أربعا قَبل الظهر وركعتين قبل الغَدَاة.
امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔
رواه البخاريدرجہصحيح
تشریح

عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم درج ذیل دو نفل نمازیں پابندی سے اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور انھیں چھوڑتے نہیں تھے: ظہر سے پہلے دو سلام سے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت۔

فوائد
  1. ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت نماز پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔
  2. سنن رواتب کو گھر میں پڑھنا مستحب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں بتایا۔
حوالہ

صحيح البخاري (2/ 59) (1182). توضيح الأحكام مِن بلوغ المرام، لعبد الله البسام (2/ 379).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
موکدہ سنتیں

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com