ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوۓ کہتے ہیں کہ: وہ کسی سفر میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنی آرام گاہوں میں تھے تو آپ ﷺ نے یہ اعلان کرنے کے لیے ایک قاصد بھیجا کہ: جس اونٹ کی گردن میں بھی تانت کا ہار (گنڈا) یا ہار ہو اسے کاٹ دیا جائے۔
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کسی سفر میں تھے اور لوگ اپنے سونے کی جگہوں میں، جہاں ان کو رات گزارنی تھی، موجود تھے۔ اسی درمیان آپ نے ایک شخص کو اس حکم کے ساتھ بھیجا کہ لوگ اپنے اونٹوں کے گلوں میں باندھی گئی چیزوں کو کاٹ دیں۔ چاہے وہ چیزیں کمان کی تانت کی شکل میں ہوں یا گھنٹی کی شکل میں ہوں یا جوتے وغیرہ کی شکل میں۔ ایسا اس لیے کہ لوگ یہ چیزیں نظر بد لگنے کے ڈر سے باندھا کرتے تھے، لہذا ان کو کاٹ دینے کا حکم دیا۔ کیوں کہ یہ چیزیں کچھ فائدہ نہيں دیتیں۔ نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ ہے۔ اس میں اس کا کوئی شریک نہيں ہے۔
فوائد
نفع کے حصول اور ضرر سے بچنے کے لیے کمان کے تانت اور قلائد وغیرہ کو باندھنا حرام ہے، کیوں کہ یہ شرک ہے۔
اونٹ کے گلے میں تانت کے علاوہ کسی اور چیز کا پٹہ اور ہار اگر زینت، جانور کو کھینچنے اور اسے باندھنے کے لیے لگایا جائے، تو اس میں کوئی حرج نہيں ہے۔
حسب استطاعت منکر کا انکار ضروری ہے۔
دل کا تعلق بس اللہ سے ہونا چاہیے۔ کسی اور سے نہيں۔
حوالہ
صحيح البخاري (4/ 59) (3005).
صحيح مسلم (3/ 1672) (2115).
القول المفيد على كتاب التوحيد، لابن عثيمين (1/ 179).
الملخص في شرح كتاب التوحيد، لصالح الفوزان (ص77).
الجديد في شرح كتاب التوحيد، لمحمد القرعاوي (ص89).
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com