بہترین صدقہ اللہ کی راہ میں سایہ دار خیمہ لگانا، یا اللہ کے راستے میں کسی خادم کا عطیہ دینا، یا اللہ کے راستے میں جوان اونٹنی دینا ہے
عن أبي أمامة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «أفضل الصَّدَقَات ظِلُّ فُسْطَاطٍ في سَبِيل الله ومَنِيحَةُ خَادِم في سَبِيل الله، أو طَرُوقَةُ فَحْلٍ في سَبِيل الله».
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین صدقہ اللہ کی راہ میں سایہ دار خیمہ لگانا، یا اللہ کے راستے میں کسی خادم کاعطیہ دینا، یا اللہ کے راستے میں (جفتی کے قابل) جوان اونٹنی دینا ہے“۔
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔درجہحَسَنْ
تشریح
انسان کا بہترین صدقہ یہ تین چیزیں ہیں: خیمے کا سایہ مہیا کرنا، یا خادم کا عطیہ دینا، یا جفتی کے قابل جوان اونٹی کا صدقہ کرنا، خواہ یہ صدقہ اللہ کے راستے میں مجاہدین پر ہو، یا ان کے علاوہ دیگر محتاج لوگوں پر ہو۔ اس لئے کہ محتاجوں پر صدقہ کرنا بھی اللہ کے رساتہ میں دینا ہے۔
مذکورہ چیزوں کی افضلیت شاید اس لیے ہے کہ اس زمانے میں لوگوں کو ان کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے نبی ﷺ نے انھیں ان چیزوں کے صدقہ کی ترغیب دی۔ البتہ اب لوگوں کو ان اشیاء کی ضرورت نہ ہونے کے برابر ہے، یا ہے تو وہ صرف کچھ جگہوں میں اور بہت ہی کم ہی باقی ہے۔ جب کہ حکم اکثر کے تابع ہوتا ہے۔
حوالہ
رياض الصالحين من كلام سيد المرسلين؛ للإمام أبي زكريا النووي، تحقيق د. ماهر الفحل، دار ابن كثير-دمشق، الطبعة الأولى، 1428ه .
بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين؛ تأليف سليم الهلالي، دار ابن الجوزي - الطبعة الأولى1418ه
نزهة المتقين شرح رياض الصالحين؛ تأليف د. مصطفى الخِن وغيره، مؤسسة الرسالة-بيروت، الطبعة الرابعة عشر، 1407هـ
مرقاة المفاتيح :علي بن سلطان محمد، أبو الحسن نور الدين الملا الهروي القاري، دار الفكر، بيروت - لبنان الطبعة: الأولى، 1422هـ - 2002م
مجموع فتاوى العلامة عبد العزيز بن باز، أشرف على جمعه وطبعه: محمد بن سعد الشويعر.
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com