اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ کے جلسے میں یہ دعا پڑھتے اور اسے بار بار دہراتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔) دراصل اس دعا کے ذریعے بندہ اپنے رب سے اس بات کی درخواست کرتا ہے کہ وه اس کے گناہ بخش دے اور اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے۔
- فرض اور نفل نماز میں دو سجدوں کے درمیان اس دعا کی مشروعیت۔
- "رب اغفر لي" ایک سے زیادہ بار پڑھنا مستحب اور ایک بار پڑھنا واجب ہے۔
سنن أبي داود (2/ 154) (874)، سنن النسائي (2/ 231) (1145)، سنن ابن ماجه (2/ 64) (897)، مسند أحمد (38/ 392) (23375)، نيل الأوطار (2/ 305).