عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ}، وَ{قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ}.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعت سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھتے تھے۔
فوائد
- فجر کی سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد ان دونوں سورتوں کو پڑھنا مستحب ہے۔
- ان دونوں سورتوں کو سورہ اخلاص کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ سورہ کافرون میں اللہ کے سوا پوجی جانے والی تمام چیزوں سے براءت کا اعلان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشرک اللہ کے بندے نہيں ہیں، کیوں کہ ان کا شرک ان کے اعمال کو ضائع کر دیتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہی عبادت کا حق دار ہے۔ جب کہ سورہ اخلاص کے اندر توحید، ایک اللہ کی عبادت اور اللہ کی صفات کا بیان ہے۔
حوالہ
صحيح مسلم (1/ 502) (726). توضيح الأحكام مِن بلوغ المرام، لعبد الله البسام (2/ 390).