سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

مومن کے لیے جنت میں ایک ایسے موتی سے بنا خیمہ ہو گا جو اندر سے خالی ہوگا، جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کے پاس وہ آنا جانا کرے گا اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکیں گی"۔

عَنْ أَبِي مُوسَى رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ، طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا، لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ، يَطُوفُ عَلَيْهِمِ الْمُؤْمِنُ فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا».
ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: "مومن کے لیے جنت میں ایک ایسے موتی سے بنا خیمہ ہو گا جو اندر سے خالی ہوگا، جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کے پاس وہ آنا جانا کرے گا اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکیں گی"۔
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں جنت کی کچھ نعمتوں کے بارے میں بتایا۔ آپ نے بتایا کہ جنت کے اندر مومن کو ایک بہت بڑا اور بہت کشادہ خیمہ ملے گا، جو اندر سے خالی ایک ہیرے سے بنا ہوگا۔ اس کی لمبائی وچوڑائی 60 میل کی ہوگی۔ اس کے چاروں زاویوں میں سے ہر زاویے میں کچھ بیویاں ہوں گی، جو ایک دوسری کو دیکھ نہیں سکيں گی۔ وہ مومن ان کے درمیان گردش کرتا رہے گا۔

فوائد
  1. جنتیوں کو ملنی والی عظیم نعمتوں کا بیان۔
  2. بندوں کے لئے اللہ کی تیار کردہ نعمتوں کو بیان کرکے عمل صالح کی ترغیب۔
حوالہ

نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (2/ 1288). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (3/ 345).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
جنت و دوزخ کا بیان

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com