اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم دو باتیں بتا رہے ہیں، جن کا التزام کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ 1- زبان کو ایسی باتوں سے محفوظ رکھنا، جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔ 2- زنا میں واقع ہونے سے شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔ کیوں کہ ان دونوں اعضا سے کثرت سے گناہ ہو جایا کرتے ہیں۔
- زبان اور شرم گاہ کی حفاظت جنت میں داخلہ ملنے کا سبب ہے۔
- زبان اور شرم گاہ کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ دونوں اعضا دنیا و آخرت کی آزمائش کے سب سے بڑے سرچشمے ہيں۔
صحيح البخاري (8/ 100) (6474). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، تأليف سليم الهلالي (3/ 9). نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، تأليف د. مصطفى الخِن وغيره (2/ 1035). كنوز رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (18/ 85). شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (6/ 117). إرشاد الساري لشرح صحيح البخاري، للقسطلاني (9/ 272).