اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس کی وفات اس حال میں ہوئی کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہيں بنایا تو اس کا ٹھکانہ جنت ہوگا، اگرچہ اسے اپنے کچھ گناہوں کی وجہ سے سزا کا سامنا کرنا پڑے۔ اسی طرح جس کی وفات اس حالت میں ہوئی کہ اس نے کسی کو اللہ کو شریک بنایا تو وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔
- توحید کی فضیلت اور یہ کہ وہ ہمیشگی کی جہنمی زندگی سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
- جنت اور جہنم کا بندے سے قریب ہونا اور یہ کہ بندے اور جنت و جہنم کے بیچ بس موت کا فاصلہ ہے۔
- اس میں چھوٹے اور بڑے ہر طرح کے شرک سے ڈرایا گیا ہے، کیوں کہ نجات کے لیے شرک سے بچنا ضروری ہے۔
- اعمال کا اعتبار خاتمے کے مطابق ہے۔
صحيح مسلم (1/ 94) (93). الملخص في شرح كتاب التوحيد، لصالح الفوزان (ص49). الجديد في شرح كتاب التوحيد، لمحمد القرعاوي (ص60).