اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں بتا رہے ہیں کہ سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہيں ہے۔ جب کہ سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے، جو اس بات کا اعتراف ہے کہ اصل منعم اللہ سبحانہ و تعالی ہے، جو کامل و جمیل وصف کا مستحق ہے۔
- کلمۂ توحید کے ذریعے اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے اور حمد و ثنا کے ذریعے بہت زیادہ دعا کرنے کی ترغیب۔
سنن الترمذي (5/ 393) (3383). نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمصطفى الخِن وغيره (2/ 984). زاد المعاد في هدي خير العباد، ابن قيم الجوزية (1/ 36).