اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ آپ کے زمانے کے بعد آپ کی امت کے ایک طبقے کا کیا حال ہونے والا ہے۔ یہ طبقہ عقائد، افعال، عادات اور رسوم و رواج میں یہود و نصاری کی ہو بہو نقالی کرنے لگے گا۔ حال یہ ہوگا کہ وہ اگر سانڈہ کے بل میں گھسے ہوں گے، تو یہ بھی ان کے پیچھے پیچھے گھس جائيں گے۔
- یہ حدیث اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سچے نبی ہونے کی ایک نشانی ہے کہ ہوبہو وہی ہوا، جو آپ نے بتایا تھا۔
- مسلمانوں کو کفار کی مشابہت اختیار کرنے سے ممانعت۔ مشابہت خواہ ان کے عقائد میں ہو، عبادتوں میں ہو، تہواروں میں ہو یا ان کے خاص لباس وپوشاک میں ہو۔
- اسلام میں تعلیم کا ایک طریقہ محسوس مثالوں کے ذریعہ غیر محسوس چیزوں کو واضح کرنا بھی ہے۔
- سانڈہ ایک جانور ہے، جس کا بل بڑا ہی تاریک اور بدبودار ہوتا ہے۔ یہ ایک رینگنے والا جانور ہے، جو صحراؤں میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ یہاں بطور خاص سانڈے کے بل کا ذکر اس لیے ہوا ہے کہ سانڈے کا بل بہت زیادہ تنگ اور بے ڈھب ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے اس تنگ اور بے ڈھب بل میں گھستے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ہی موافقت کرنے والے ہیں! ہم اللہ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔
صحيح البخاري (9/ 103) (7320). صحيح مسلم (4/ 2054) (2669). الجديد في شرح كتاب التوحيد، لمحمد القرعاوي (ص213). الملخص في شرح كتاب التوحيد، لصالح الفوزان (ص193).