سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

جس نے امانت کی قسم کھائی، وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔

عَنْ بُرَيْدَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا».
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "جس نے امانت کی قسم کھائی، وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔
رواه أبو داود وأحمددرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے امانت کی قسم کھانے سے منع اور خبردار کیا اور بتایا کہ ایسا کرنے والا ہم میں سے نہيں ہے۔

فوائد
  1. اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کی قسم کھانا حرام ہے، جس میں امانت کی قسم کھانا بھی شامل ہے۔ امانت کی قسم کھانا شرک اصغر ہے۔
  2. امانت کے اندر اطاعت، عبادت، ودیعت، نقد اور امان سب داخل ہیں۔
  3. قسم اسی وقت منعقد ہوگی، جب اللہ کی، اس کے کسی نام کی یا اس کی کسی صفت کی کھائی جائے۔
  4. خطابی کہتے ہيں: یہ کراہت اس بنا پر ہو سکتی ہے کہ شارع نے اللہ اور اس کی صفات کی قسم کھانے کا حکم دیا ہے اور امانت اس کی صفت نہيں، بلکہ اس کا ایک حکم اور اس کی جانب سے فرض کردہ ایک فریضہ ہے۔ لہذا اس سے منع کر دیا گیا، کیوں کہ یہ اللہ کے اوامر وفرائض اور اسما وصفات کو برابر قرار دینا ہے۔
حوالہ

سنن أبي داود (5/ 155) (3253). مسند أحمد (38/ 82) (22980). نزهة المتقين، لمجموعة من الباحثين (2/ 1166). بهجة الناظرين، لسليم الهلالي (3/ 201). مشكاة المصابيح، للتبريزي (2/ 1020). شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (6/ 452). معالم السنن، للخطابي (4/ 46). سبل السلام، الصنعاني (2/ 550 ).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
شرک

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com