سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہو وہ پتھر کہے کہ اے مسلمان! یہ دیکھو میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے، اسے قتل کردو۔‘‘

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا اليَهُودَ، حَتَّى يَقُولَ الحَجَرُ وَرَاءَهُ اليَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ، هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ».
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک تم یہودیوں سے جنگ نہ کرو اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ جس پتھر کے پیچھے کوئی یہودی چھپا ہو وہ پتھر کہے کہ اے مسلمان! یہ دیکھو میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے، اسے قتل کردو۔‘‘
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ نہ ہو- اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ کوئی یہودی مسلمانوں کی نگاہ سے چھپنے کے لیے پتھر کے پیچھے جاکر پناہ لے اور اللہ تعالی پتھر کو قوت گویائی عطا کرے اور وہ مسلمان کو آواز دے کر بتائے کہ اس کے پیچھے یہودی چھپا ہے اور وہ آکر اسے قتل کرڈالے۔

فوائد
  1. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مستقبل میں واقع ہونے والے کچھ غیبی امور کے بارے میں اسی طرح بتایا ہے، جس طرح اللہ تعالی نے آپ کو معلومات فراہم کی ہے۔ یہ امور لامحالہ سامنے آکر رہیں گے۔
  2. آخری زمانے میں یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں کی جنگ ہوگی اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
  3. دین اسلام قیامت تک باقی اور تمام ادیان پر غالب رہے گا۔
  4. اللہ تعالی دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پتھر کو آخری زمانے میں قوت گویائی عطا کرے گا۔
حوالہ

صحيح البخاري (4/ 42) (2926)، صحيح مسلم (4/ 2238) (2921)، عمدة القاري (14/199) الكوكب الوهاج شرح صحيح مسلم (26/198).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
برزخی زندگی

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com