سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

اللہ عز وجل نے فرمایا: عزت میری ازار اور کبریائی (بڑائی) میری چادر ہے چنانچہ جو شخص ان دونوں میں سے کوئی شے مجھ سے کھینچے گا میں اسے عذاب دوں گا۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه قَال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «العز إزاري، والكبرياء ردائي، فمن نازعني بشيء منهما عذبته».
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (کہ اللہ تعالی فرماتا ہے): ”عزت میری ازار اور کبریائی (بڑائی) میری چادر ہے چنانچہ جو شخص ان دونوں میں سے کوئی شے مجھ سے کھینچے گا میں اسے عذاب دوں گا“۔
اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔درجہصحیح
تشریح

عزت و کبریائی دو ایسی صفات ہیں جو اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور ان دونوں میں اس کا کوئی شریک نہیں جیسے آدمی کی چادر اور تہبند جو اس کا لباس ہوتی ہیں ان میں کوئی اس کا شریک نہیں ہوتا۔ اللہ تعالی نے ان دونوں صفات کو اپنے لئے لازم کر لیا اورانہیں اپنی ان خصوصیات میں سے شمار کیا ہے جن میں کسی کی شرکت نہیں ہوسکتی۔ چنانچہ جو بھی عزت و کبریائی کا دعوی کرتا ہے وہ گویا اللہ کی مملوکہ چیزوں میں اس سے جھگڑتا ہے اور جو اللہ سے جھگڑتا ہے اسے اللہ عذاب میں جھونک دیتا ہے۔

حوالہ

شرح صحيح مسلم، للإمام محي الدين النووي، دار الريان للتراث، القاهرة، الطبعة الأولى، 1407هـ. صحيح مسلم، للإمام مسلم بن الحجاج، حققه ورقمه محمد فؤاد عبدالباقي، دار عالم الكتب - الرياض، الطبعة الأولى، 1417هـ. بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، تأليف سليم الهلالي، دار ابن الجوزي. تذكرة المؤتسي شرح عقيدة الحافظ عبدالغني المقدسي، تأليف عبدالرزاق بن عبدالمحسن البدر، غراس-الكويت، الطبعة الأولى، 1424هـ. تطريز رياض الصالحين، تأليف فيصل آل مبارك، تحقيق د. عبدالعزيز آل حمد، دار العاصمة - الرياض، الطبعة الأولى، 1423هـ. رياض الصالحين من كلام سيد المرسلين، للإمام أبي زكريا النووي، تحقيق د. ماهر الفحل، دار ابن كثير - دمشق، الطبعة الأولى، 1428هـ. شرح أسماء الله الحسنى في ضوء الكتاب والسنة، تأليف د. سعيد القحطاني. شرح رياض الصالحين، للشيخ محمد بن صالح العثيمين، مدار الوطن - الرياض، 1426هـ. نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، تأليف د. مصطفى الخِن وغيره، مؤسسة الرسالة - بيروت، الطبعة الرابعة عشر، 1407هـ.

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
توحيدِ اسماء وصفات

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com