سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے

عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُون» قالها ثلاثًا.
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے۔" یہ بات آپ نے تین بار فرمائی۔
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم -آسمانی ہدایت اور دلیل کے بغیر- اپنے دین و دنیا اور اپنے اقوال و افعال میں بال کی کھال نکالنے والوں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی بیان کردہ شرعی حد سے آگے بڑھنے والوں کی ناکامی اور خسارے کی نشان دہی کی ہے۔

فوائد
  1. کسی بھی کام میں تشدد اور تکلف کا شکار ہونا حرام ہے اور اس سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ خاص طور سے عبادتوں اور نیک لوگوں کی تعظیم کے مسئلے میں۔
  2. عبادت وغیرہ میں زیادہ کامل صورت کی تلاش ایک قابل تعریف بات ہے اور یہ شریعت کی پیروی سے حاصل ہوتی ہے۔
  3. اہمیت کی حامل بات کی تاکید مستحب ہے، کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس جملے کو تین بار دوہرایا ہے۔
  4. مذہب اسلام میں موجود نرمی اور آسانی کا بیان۔
حوالہ

صحيح مسلم (4/ 2055) (2670). الجديد في شرح كتاب التوحيد، للقرعاوي (ص180). الملخص في شرح كتاب التوحيد، لصالح الفوزان (ص167).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
توحیدِ اُلوہیت

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com