ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھاری دنیا کی آگ، جہنم کی آگ کا سترواں (70) حصہ ہے۔‘‘ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول اللہ ﷺ! یہ دنیا کی آگ ہی کافی تھی۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ آگ اس پر انہتر (69) حصے زیادہ کردی گئی ہے اور اس کا ہر حصہ دنیا کی آگ کے برابر گرم ہے۔‘‘
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ دنیا کی آگ جہنم کی آگ کے ستر حصے میں سے صرف ایک حصہ ہے۔ آخرت کی آگ کے اندر جو قوت حرارت ہوگی، وہ دنیا کی آگ کی حرارت سے انہتر حصہ زیادہ ہوگی۔ ان میں سے ہر حصہ حرارات میں دنیا کی آگ کی طرح ہوگا۔ دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول! دنیا کی آگ ہی اس میں جانے والوں کو عذاب دینے کے لیے کافی تھی! آپ نے فرمایا: جہنم کی آگ دنیا کی آگ پر انہتر حصے زیادہ کردی گئی ہے. ان میں سے ہر حصہ دنیاوی آگ کی طرح شدید حرارت والا ہوگا۔
فوائد
جہنم سے ڈرایا گیا ہے، تاکہ لوگ جہنم میں لے جانے والے اعمال سے دور رہیں۔
جہنم کی آگ بہت شدید، اس کا عذاب بہت سخت اور اس کی حرارت بہت زیادہ ہوگی۔
حوالہ
صحيح البخاري (4/ 121) (3265)، صحيح مسلم (4/ 2184) (2843)، المفهم (7/178)، التوضيح (19/177)، عمدة القاري شرح صحيح البخاري (15/ 165)، فتح الباري لابن حجر (6/ 334).
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com