سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے قبل دو رکعت ضرور پڑھے"۔

عَنْ ‌أَبِي قَتَادَةَ السَّلَمِيِّ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ».
ابو قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے قبل دو رکعت ضرور پڑھے"۔
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس بات کی ترغیب دی ہے کہ جو شخص کسی بھی وقت اور کسی بھی مقصد سے مسجد میں داخل ہو، وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ان دو رکعتوں کو تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔

فوائد
  1. بیٹھنے سے پہلے تحیۃ المسجد کے طور پر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
  2. یہ حکم اس شخص کے لیے ہے، جو بیٹھنا چاہے۔ لہذا جو شخص داخل ہو اور بیٹھنے سے قبل ہی نکل جائے، وہ اس حکم کے دائرے میں نہيں آئے گا۔
  3. جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور اس وقت لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ جماعت میں شریک ہو جائے، تو اسے دو رکعت پڑھنے کی ضرورت نہيں رہے گی۔
حوالہ

صحيح البخاري (1/ 96) (444)، صحيح مسلم (1/ 495) (714)، المفهم لما أشكل من تلخيص كتاب مسلم (2/ 352)، فتح الباري لابن رجب (3/ 274)، التوضيح (5/524)، البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (15/ 287).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
نفل نماز

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com