عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے اس پانی کے بارے پوچھا گیا، جس پر چوپائے اور درندے آتے جاتے رہتے ہوں (کہ اس کا کیا حکم ہے؟)۔ لہذا آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب دیا : ”جب پانی کی مقدار دو قلہ (دو بڑے بڑے گھڑوں کے برابر) ہو، تو وہ گندگی کو اثر انداز ہونے نہیں دیتا۔“
رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمددرجہصحيح
تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ وہ پانی پاک ہے یا نہیں، جس پر چوپائے اور درندے پانی پینے وغیرہ کے لیے آتے جاتے رہتے ہوں، تو آپ نے جواب دیا کہ جب پانی دو بڑے بڑے گھڑوں کے برابر ہو ، جو موجودہ حساب سے 210 لیٹر ہوتا ہے، تو وہ ماء کثیر یعنی زیادہ پانی ہے اور وہ ناپاک نہيں ہوتا۔ ہاں، اگر کوئی ناپاک چيز ملنے کی وجہ سے اس کے رنگ، مزہ یا بو میں سے کوئی وصف بدل جائے، تو بات الگ ہے۔
فوائد
کوئی ناپاک چيز ملنے کی وجہ سے پانی کے رنگ، مزہ یا بو میں سے کوئی ایک وصف بدل جائے، تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے۔ اس حدیث میں جو بات کہی گئی ہے، وہ عموم کے طور پر ہے۔ تحدید کے طور پر نہيں۔
علما کا اس بات پر اجماع ہے کہ اگر کوئی ناپاک چيز پانی کو بدل دے، تو پانی ناپاک ہو جائے گا۔ خواہ کم ہو یا زیادہ۔
حوالہ
سنن أبي داود (1/ 46) (63).
سنن الترمذي (1/ 109) (67).
سنن النسائي (1/ 46) (52).
سنن ابن ماجه (1/ 324) (517).
مسند أحمد (8/ 211) (4605).
توضيح الأحكام، للبسام (1/ 121).
فتح ذي الجلال والإكرام بشرح بلوغ المرام، لابن عثيمين (1/ 67).
منحة العلام، لعبد الله الفوزان (1/ 35).
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com