انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک بازار ہے جس میں ہر جمعہ لوگ آئیں گے۔ شمال کی ہوا چلے گی تو ان کے چہروں اور لباس سے ہوتے گزر جائے گی اور اس سے ان کا حسن وجمال مزید بڑھ جائے گا اور وہ جب اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس آئیں گے تو اس حال میں لوٹیں گے کہ ان کے حسن وجمال میں اضافہ ہوچکا ہو گا ،ان کے اہلِ خانہ ان سے کہیں گے: الله كى قسم! ہمارے پاس سے جانے کے بعد آپ کے حسن وجمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تو وہ کہیں گے : اللہ کی قسم! تمہارا بھی حسن وجمال ہمارے بعد بڑھ گیا ہے۔
اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔درجہصحیح
تشریح
حدیث ہمیں ان انواع و اقسام کی نعمتوں کے بارے میں بتا رہی ہے جن سے اللہ تعالی اہلِ جنت کو نوازیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جو خوبصورتی اور نعمتیں حاصل ہوں گی اور ان کا دل بہلانے کے لیے جنت میں ان کے لیے جن باہمی ملاقاتوں اور بازاروں وغیرہ کا انتظام کیا جائے گا اس کی خبر دے رہی ہے۔ اسی طرح جنتی لوگوں کو بے مثیل و بے نظیر خوبصورتی حاصل ہوگی جس میں دم بدم نکھار آتا جائے گا اور اضافہ ہوتا رہے گا۔
حوالہ
صحيح مسلم (4/ 2178) (2833).
نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (2/ 1290).
بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (3/ 347).
تطريز رياض الصالحين، لفيصل آل مُبَارَك (ص1088).
شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (6/ 731).
یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com