سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

”ميں نے اپنے بعد كوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کے حق میں عورتوں سے زیادہ ضرر رساں ہو“۔

عن أسامة بن زيد رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ».
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”ميں نے اپنے بعد كوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کے حق میں عورتوں سے زیادہ ضرر رساں ہو“۔
متفق عليهدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ آپ نے اپنے بعد مردوں کے حق میں اسی کوئی آزمائش نہیں چھوڑی، جو عورتوں سے زیادہ نقصان دہ ہو۔ عورت اگر اس کے گھر کی ہے، اس کی جانب سے کی جانے والی شریعت کی مخالفت کی وجہ سے مرد کو نقصان ہوتا ہے اور اگر پریوار کی نہ ہو، تو اس ساتھ ملنے جلنے اور خلوت میں رہنے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی برائیوں کی وجہ سے مرد کا نقصان ہوتا ہے۔

فوائد
  1. ایک مسلمان کو عورت کے فتنے سے خبردار رہنا چاہیے اور اس فتنے کی جانب لے جانے والے ہر راستے کو بند رکھنا چاہیے۔
  2. مؤمن کو اللہ سے رشتہ مضبوط رکھنا چاہیے اور فتنوں سے سلامتی کے لئے اللہ کى طرف توجہ کرنی چاہیے۔
حوالہ

صحيح البخاري (7/ 8) (5096). صحيح مسلم (4/ 2097) (2740). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (373). فتح الباري لابن حجر (9/ 138).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
ہوائے نفس اور شہوات کی مذمت

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com