سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

لوگو آگاہ رہو! دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کےذکر اور اس سے متعلق چیزوں کے، نيز دينى علوم سے بہرہ ور اور اس کا علم حاصل کرنے والے کے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضيَ اللهُ عنهُ سمعتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقولُ: «أَلاَ إِنَّ الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا، إِلاَّ ذِكْرُ اللهِ وَمَا وَالاَهُ وَعَالِمٌ أَوْ مُتَعَلِّمٌ».
ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگو آگاہ رہو! دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کےذکر اور اس سے متعلق چیزوں کے، نيز دينى علوم سے بہرہ ور اور اس کا علم حاصل کرنے والے کے“۔
اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔درجہحَسَنْ
تشریح

دنیا اور اس میں موجود سامانِ آرائش و زیبائش اللہ کے ہاں ناپسندیدہ اور مذموم ہیں؛ کیونکہ یہ لوگوں کو ان کے مقصدِ تخلیق یعنی اللہ کی عبادت اور اس کی شریعت کے قيام سے بیگانہ کرديتے ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ كا ذكر اور اس سے تعلق ركهنے والى عبادتيں، اسى طرح علم دين كا سیکھنا اور اسے سکھانا ان چیزوں سے مستثنی ہیں جو اللہ کو ناپسند ہیں؛ کیونکہ تخلیق انسان سے یہی مقصود ہے۔

حوالہ

سنن الترمذي (4/ 151) (2322). سنن ابن ماجه (5/ 231) (4112). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (1/ 542). نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (1/ 424). كنوز رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (7/ 325). شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (3/ 374).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
حبِ دنیا کی مذمت

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com

لوگو آگاہ رہو! دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کےذکر اور اس سے متعلق چیزوں کے، نيز دينى علوم سے بہرہ ور اور اس کا علم حاصل کرنے والے کے۔ · تشریح کے ساتھ احادیث · سبیل