اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ایسا چغل خور شخص، جو لوگوں کے تعلقات خراب کرنے کے ارادے سے ایک کی بات دوسرے کو پہنچاتا پھرتا ہو، وہ اس سزا کا مستحق ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو۔
- چغل خوری کبیرہ گناہ ہے۔
- چغل خوری کی ممانعت، کیوں کہ یہ افراد اور جماعتوں کے لیے بڑی نقصان دہ چیز ہے۔
صحيح البخاري (8/ 17) (6056). صحيح مسلم (1/ 101) (105). شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (6/ 145). فتح ذي الجلال والإكرام شرح بلوغ المرام، لابن عثيمين (6/ 401). توضيح الأحكام من بلوغ المرام، للبسام (7/ 452). منحة العلام في شرح بلوغ المرام، لعبد الله الفوزان (10/ 273).