سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔

عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَيَّ».
معقل بن يسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔"
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فتنہ وفساد، قتل وغارت گری اور افراتفری کے زمانے میں یکسو ہوکر اللہ کی عبادت کرنے کی رہنمائی کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کا اجر وثواب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب ہجرت کرنے کے برابر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ اس سے غافل ہوکر دوسرے کاموں میں مشغول رہتے ہيں اور اس کی توفیق کچھ ہی لوگوں کو ملتی ہے۔

فوائد
  1. فتنوں کے زمانے میں فتنہ وفساد سے محفوظ رہنے کے لیے عبادت میں مشغول رہنے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب۔
  2. فتنوں اور غفلت کے اوقات میں عبادت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
  3. ایک مسلمان کو فتنوں اور غفلت کی جگہوں سے دور رہنا چاہیے۔
حوالہ

صحيح مسلم (4/ 2268) (2948). كشف المشكل من حديث الصحيحين (2/ 42). البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (45/ 5). بهجة الناظرين (2/ 455). نزهة المتقين (ص942).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
نیک اعمال کے فضائل

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com