سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

یہ اور یہ برابر ہیں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھا۔

عن ابن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «هذه وهذه سواءٌ». يعني: الْخِنْصَر وَالْإِبْهَام.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ اور یہ (دیت میں) برابر ہیں“ یعنی چھنگلی اور انگوٹھا۔
اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔درجہصحیح
تشریح

دونوں ہاتھوں میں دس انگلیاں ہوتی ہیں۔ کسی کی انگلی کو اگر کوئی مجرم کاٹ دے، تو اس کی دیت کامل دیت کا دسواں حصہ (دس اونٹ) ہے۔ اس سلسلے میں انگلیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ پس چھوٹی چھنگلی جو ہتھیلی کے بغل میں ہوتی ہے اور انگوٹھا جس کا مٹھی باندھنے اور پکڑنے وغیرہ میں اہم کردار ہوتا ہے، دونوں دیت کی مقدار میں برابر ہیں اور دونوں ہاتھوں کی مجموعی دسوں انگلیوں پر کامل دیت (سو اونٹ) ادا کرنی ہوگی۔ اور دونوں پیر، دونوں ہاتھوں اور انگلیوں کی طرح ہیں۔ گرچہ ان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ چنانچہ ہر انگلی کا اپنا الگ کردار ہے، جو دوسری سے ادا نہیں ہو سکتا۔ لیکن سب کی دیت برابر ہے۔ سچ مچ اللہ حکیم و خبیر ہے۔

حوالہ

صحيح البخاري، المحقق: محمد زهير بن ناصر الناصر، الناشر: دار طوق النجاة، الطبعة: الأولى 1422هـ. فتح ذي الجلال والإكرام شرح بلوغ المرام، محمد بن صالح بن محمد العثيمين، تحقيق: صبحي بن محمد رمضان، وأُم إسراء بنت عرفة، المكتبة الإسلامية، القاهرة، الطبعة الأولى، 1427هـ. توضيح الأحكام من بلوغ المرام، عبد الله بن عبد الرحمن البسام، مكتبة الأسدي، مكة، الطبعة الخامسة، 1423. بلوغ المرام من أدلة الأحكام، أحمد بن علي بن حجر العسقلاني، تحقيق وتخريج وتعليق: سمير بن أمين الزهيري - الناشر: دار الفلق - الرياض - الطبعة: السابعة، 1424 هـ. سبل السلام، محمد بن إسماعيل الصنعاني، الناشر: دار الحديث.

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
دیات

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com