سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَهَادَوا تَحَابُّوا».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔
رواه البخاري في الأدب المفرد وأبو يعلى والبيهقيدرجہحسن
تشریح

نبی ﷺ نے اس بات کی رغبت دلائی ہے کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ ہدیوں کا تبادلہ کریں، کیونکہ ہدیہ محبت اور قلبی الفت کا سبب بنتا ہے۔

فوائد
  1. ہدیہ دینا مستحب ہے، کیوں کہ نبی ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے۔
  2. ہدیہ محبت کا سبب ہے۔
  3. انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ہر وہ کام کرے جس سے اس کے اور لوگوں کے مابین محبت پیدا ہو، خواہ وہ ہدیہ سے ہو، یا نرم روی سے، یا اچھی گفتگو سے، یا خندہ زنی سے۔
حوالہ

الأدب المفرد للبخاري (ص:208) (594). مسند أبي يعلى الموصلي (11/ 9) (6148). السنن الكبرى للبيهقي (6/ 169). فتح ذي الجلال والإكرام بشرح بلوغ المرام (4/ 319). فيض القدير (3/ 271). التيسير بشرح الجامع الصغير (1/ 457).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
ہبہ اور عطیہ

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com