سیدھے مواد پر جائیں
صحیح مسلم

نمبر 928

نمبر 928کتاب 4، نمبر 90عربی نمبر شمار 413.01
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَبُو بَكْرٍ يُسْمِعُ النَّاسَ تَكْبِيرَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَرَآنَا قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّيْنَا بِصَلاَتِهِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ ‏ "‏ إِنْ كِدْتُمْ آنِفًِا لَتَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ يَقُومُونَ عَلَى مُلُوكِهِمْ وَهُمْ قُعُودٌ فَلاَ تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِكُمْ إِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا ‏"‏ ‏.‏
۔ لیث نے ابو زبیر سے اور انہوں نے حضرت جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ كی ‌بیماری ‌میں ‌ہم ‌نے ‌آپ ‌كے ‌پیچھے ‌اس ‌طرح ‌نماز ‌پڑھی ‌كہ ‌آپ ‌نے ‌بیٹھ ‌كر ‌نماز ‌پڑھائی ‌اور ‌حضرت ‌صدیق ‌اكبر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌مكبر ‌كی ‌حیثیت ‌میں ‌تكبیرات ‌كہتے ‌تھے ‌. ‌نماز ‌میں ‌ہمیں ‌كھڑا ‌دیكھ ‌كر ‌آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌نے ‌ہمیں ‌بیٹھنے ‌كا ‌حكم ‌دیا ‌تو ‌ہم ‌بیٹھ ‌گئے ‌پھر ‌بعد ‌فراغت ‌نماز ‌ارشاد ‌عالی ‌ہوا ‌تم ‌نے ‌اس ‌وقت ‌وہ ‌كام ‌كیا ‌جیسا ‌كہ ‌فارس ‌اور ‌روم ‌والے ‌اپنے ‌بادشاہ ‌كے ‌سامنے ‌كھڑے ‌رہتے ‌ہیں ‌اور ‌بادشاہ ‌بیٹھا ‌رہتا ‌ہے ‌. ‌اب ‌آئندہ ‌ایسا ‌نہ ‌كرنا ‌بلكہ ‌ہمیشہ ‌اپنے ‌امام ‌كی ‌پیروی ‌كرو ‌اگر ‌وہ ‌بیٹھ ‌كر ‌نماز ‌پڑھائے ‌تو ‌تم ‌بھی ‌بیٹھ ‌كر ‌نماز ‌پڑھو ‌

ماخذ میں اس روایت کا کوئی درجہ درج نہیں۔

ہر روایت کے نیچے ڈیٹا سیٹ کا اپنا ترجمہ ہے، جیسا ہے ویسا ہی دکھایا گیا ہے۔ اس میں کسی مترجم کا نام درج نہیں، اس کے حقوق کی تصدیق نہیں ہوئی، اور کسی نے اسے عربی سے ملا کر نہیں جانچا؛ بعض روایات کا کوئی ترجمہ نہیں۔ اصل متن عربی ہے۔

کتاب 4 · The Book of Prayers

عربی متن، نمبر شمار، کتابوں کے نام اور درجات بالکل ویسے ہی دکھائے گئے ہیں جیسے وہ ایک کھلے ڈیٹا سیٹ (hadith-api) میں درج ہیں۔ سبیل نے ابھی نہ اس کی درستی کی تصدیق کی ہے نہ اس کے حقوق کی، اور اس کا علمی جائزہ ابھی شروع نہیں ہوا۔ اس وقت تک کسی روایت پر اعتماد کرنے سے پہلے اسے کسی مطبوعہ نسخے سے ملا لیں۔