سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا کہ آپ ﷺ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے، یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔

عَنْ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَرَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ يَسَارِهِ، حَتَّى أَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ.
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا کہ آپ ﷺ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے، یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ جب نبی ﷺ اپنی نماز سے سلام پھیرتے تو پہلے سلام کے لیے دائیں جانب اور دوسرے سلام کے لیے بائیں جانب اس قدر مڑتے کہ وہ آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیا کرتے تھے۔

فوائد
  1. دائیں اور بائیں جانب مڑنے میں مبالغہ کرنے کی مشروعیت۔
  2. دائیں اور بائیں طرف دو سلام پھیرنے کی مشروعیت۔
  3. امام نووی کہتے ہیں: اگر کوئی دونوں سلام دائیں طرف یا بائیں طرف یا چہرے کے سامنے پھیر لے، یا پہلا سلام بائیں طرف اور دوسرا دائیں طرف پھیر لے، تو اس کی نماز صحیح ہو جائے گی اور دونوں سلام بھی ادا ہو جائیں گے، لیکن ان دونوں کے طریقے کی فضیلت فوت ہو جائے گی۔
حوالہ

صحيح مسلم (1/ 409) (582). البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (13/ 99). مرقاة المصابيح شرح مشكاة المصابيح (4 /30).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
نماز کی سنتیں

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com