سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قَبَّلَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم الحسنَ بنَ عليٍّ رضي الله عنهما ، وعنده الأَقْرَعُ بنُ حَابِسٍ، فقال الأَقْرَعُ: إنَّ لي عَشَرَةً من الوَلَدِ ما قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أَحَدًا، فَنَظَرَ إليهِ رسولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فقال: «مَنْ لَا يَرْحَم لَا يُرْحَمُ!».
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ آپ ﷺ کے پاس اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ وہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں، میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ آپ ﷺ نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!“
متفق علیہدرجہصحیح
تشریح

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ اس وقت آپ ﷺ کے پاس اقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرع رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں اور میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا“۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”أَوَ أَمْلِكُ أنْ نزعَ اللهُ من قلبِكَ الرَّحْمَةَ“ یعنی اگر اللہ نے تمھارے دل سے رحیمانہ جذبات کو سلب کر لیا ہے، تو میں کیا کر سکتا ہوں! کیا میں انھیں تمھیں دوبارہ لوٹا سکتا ہوں؟

حوالہ

دليل الفالحين لطرق رياض الصالحين، لابن علان، نشر دار الكتاب العربي، بدون تاريخ. شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين، نشر: دار الوطن للنشر، الرياض، الطبعة: 1426هـ. بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، للهلالي، نشر: دار ابن الجوزي، الطبعة الأولى 1418هـ. صحيح البخاري، نشر: دار طوق النجاة (مصورة عن السلطانية بإضافة ترقيم ترقيم محمد فؤاد عبد الباقي)، الطبعة: الأولى 1422هـ. صحيح مسلم، تحقيق: محمد فؤاد عبد الباقي، نشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت.

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com