سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

جو شخص نرمی سے محروم کر دیا گیا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم کردیا گیا۔

عَنْ جَرِيرٍ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ».
جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جو شخص نرمی سے محروم کر دیا گیا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم کردیا گیا۔"
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح

نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جسے نرمی سے محروم کر دیا گیا، اور وہ دینی و دنیوی امور، اپنے معاملات اور دوسروں کے ساتھ معاملات میں نرمی کے زیور سے آراستہ نہیں رہا، اسے پورے طور پر خیر سے ہی محروم کر دیا گیا۔

فوائد
  1. نرمی کی فضیلت، اس سے آراستہ ہونے کی ترغیب اور سختی کی مذمت۔
  2. نرمی سے دونوں جہانوں کے امور بحسن و خوبی انجام پاتے ہیں اور دونوں جگہوں میں کشادگی پیدا ہوتی ہے۔ جب کہ سختی کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔
  3. نرمی حسن اخلاق اور سلامت روی کا عکس ہے، جب کہ سختی غیظ و غضب اور ترشی کا پرتو۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے نرمی کی تعریف کی ہے اور اس میں مبالغہ سے کام لیا ہے۔
  4. سفیان ثوری نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ رفق (نرمی) کیا ہے؟ رفق یہ ہے کہ تم ہر چيز کو اس کی اصل جگہ پر رکھو۔ سختی کو اس کی جگہ پر، نرمی کو اس کی جگہ پر، تلوار کو اس کی جگہ پر اور کوڑے کو اس کی جگہ پر۔
حوالہ

صحيح مسلم (4/ 2003) (2592). نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (1/ 532). تطريز رياض الصالحين، لفيصل آل مبارك (ص416). شرح رياض الصالحين، لابن عثيمين (3/ 592). كنوز رياض الصالحين، لمجموعة من الباحثين (9/ 152). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (1/ 687). فيض القدير شرح الجامع الصغير، للمناوي (6/ 241).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
اخلاقِ حمیدہ/ اچھے اخلاق

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com