سیدھے مواد پر جائیں
تشریح کے ساتھ احادیث

دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔

عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ».
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا : "دنیا کچھ وقت تک کے لیے لطف اندوز ہونے کا سامان ہے اور دنیا کا سب سے بہتر سامان نیک عورت ہے۔"
رواه مسلمدرجہصحيح
تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ دنیا اور اس میں جو کچھ بھی ہے، دراصل کچھ وقت تک لطف اندوز ہونے کی چیز ہے، جس کے بعد اسے ختم ہو جانا ہے اور اس فانی دنیا کی سب سے افضل چیز ایسی نیک عورت ہے کہ جب اس کا شوہر اس کی جانب دیکھے تو اسے خوش کر دے، جب اسے کوئی حکم دے تو اس حکم کی تعمیل کرے اور جب اسے چھوڑ کر کہیں جائے، تو اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرے۔

فوائد
  1. اللہ کی حلال کردہ دنیا کی اچھی چیزوں سے لطف اندوز ہونا جائز ہے، جب فضول خرچی اور فخر و مباہات سے اجتناب کیا جائے۔
  2. نیک بیوی کے انتخاب کی ترغیب، کیوں کہ نیک بیوی اللہ کے دین پر عمل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
  3. دنیا کا سب سے اچھا سامان وہ ہے، جو اللہ کی اطاعت گزاری میں کام آئے یا معاون ثابت ہو۔
حوالہ

صحيح مسلم (2/ 1090) (1467). بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين، لسليم الهلالي (1/ 365). كشف المشكل من حديث الصحيحين، لابن الجوزي (4/ 129). نزهة المتقين شرح رياض الصالحين، لمصطفى الخن وغيره (1/ 286).

یہ حدیث HadeethEnc.com پر
عورتوں سے متعلق احکام

یہاں ہر حدیث، درجہ، تشریح اور فائدہ بالکل اسی طرح دکھایا گیا ہے جیسے HadeethEnc.com اسے شائع کرتا ہے، دوبارہ اشاعت کی اس کی شرائط کے تحت۔ درجے کے ساتھ حکم لگانے والے کا نام درج نہیں۔ تراجم اور تشریحات اس کے مصنفین کی اپنی ہیں، اور بعض میں احکام بیان ہوئے ہیں؛ سبیل کے جائزہ کاروں نے انہیں نہیں جانچا۔ عربی حدیث ہی اصل متن ہے۔ ماخذ: HadeethEnc.com