سیدھے مواد پر جائیں
اذکار

جنازہ

نمازِ جنازہ میں میت کے لیے دعا۔

علمی جائزہ: ابھی باقی ہے

یہ متن سبیل کی پرنٹ لائبریری سے لیا گیا ہے۔ اس کا علمی جائزہ ابھی جاری ہے؛ جب دو علما اس پر دستخط کر دیں گے تو ہر چیز کے ساتھ اس کے جائزہ لینے والوں کے نام اور تاریخ درج ہو گی۔

مسودہ ترجمہ: مشین کے ذریعے عربی اور انگریزی سے تیار کیا گیا ہے، اور ابھی کسی عالم یا اہلِ زبان مدیر نے اسے نہیں پڑھا۔ جہاں کوئی سطر واضح نہ ہو، وہاں انگریزی دکھائیں اور عربی پر بھروسا کریں۔

جن سطروں کا تعلق کسی شرعی حکم سے ہے، ان کے نیچے مطبوعہ انگریزی ہمیشہ دکھائی جاتی ہے۔ جس سطر کا مسودہ جانچ میں پورا نہیں اترا، وہ صرف انگریزی میں دکھائی جاتی ہے۔

میت پر (جنازہ)
تکبیر نمبر 3 کے بعد
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
Allāhumma-ghfir lahu wa-rḥamhu wa ‘āfihi wa-‘fu ‘anhu wa akrim nuzulahu wa wassi‘ mudkhalahu wa-ghsilhu bil-mā’i wath-thalji wal-baradi wa naqqihi minal-khaṭāyā kamā naqqaytath-thawbal-abyaḍa minad-danasi wa abdilhu dāran khayran min dārihi wa ahlan khayran min ahlihi wa zawjan khayran min zawjihi wa adkhilhul-jannata wa a‘idhhu min ‘adhābil-qabri aw min ‘adhābin-nār
پوری روایت

ابن وہب نے کہا : مجھے معاویہ بن صالح نے حبیب بن عبید سے خبر دی ، انھوں نے اس حدیث کو جبیر بن نفیر سے سنا ، وہ کہتے تھے : میں نے حضر ت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پڑھایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا میں اسے یاد کرلیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے : "" اے اللہ!اسے بخش دے اس پر رحم فرما اور اسے عافیت دے ، اسے معاف فرما اور اس کی باعزت ضیافت فرما اور اس کے داخل ہونے کی جگہ ( قبر ) کو وسیع فرما اور اس ( کےگناہوں ) کو پانی ، برف اور اولوں سے دھو دے ، اسے گناہوں سے اس طرح صاف کردے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا اور اسے اس گھر کے بدلے میں بہتر گھر ، اس کے گھر والوں کے بدلے میں بہتر گھر والے اور اس کی بیوی کے بدلے میں بہتر بیوی عطا فرما اور اس کو جنت میں داخل فرما اور قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے اپنی پناہ عطا فرما ۔ "" کہا : یہاں تک ہوا کہ میرے دل میں آرزو پیدا ہوئی کہ یہ میت میں ہوتا! ( معاویہ نے ) کہا : مجھے عبدالرحمان بن جبیر نے حدیث بیان کی ، انھوں نے اپنے والد سے حدیث سنائی ، انھوں نے حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( حبیب بن عبیدکی ) اسی حدیث کے مانند روایت کی ۔

ترجمہ کھلے ڈیٹا سیٹ کا اپنا ہے اور جوں کا توں دکھایا گیا ہے: مترجم کا نام درج نہیں، اس کے حقوق کی تصدیق نہیں ہوئی، اور کسی نے اسے عربی سے نہیں ملایا۔

پورا متن دکھایا گیا ہے، صحیح مسلم · نمبر 2232 سے۔ چھپے ہوئے نسخے میں یہ متن مختصر ہے۔ نیچے کی سطریں چھپے ہوئے نسخے کی ہیں، جو مختصر متن کے لیے لکھی گئی تھیں۔

اے اللہ! اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما، اسے عافیت دے اور اس سے درگزر فرما، اس کی مہمانی باعزت کر، اس کے داخل ہونے کی جگہ کشادہ کر دے، اور اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو دے۔
مسلم · صحیح — پہلی تکبیر کے بعد الفاتحہ، دوسری کے بعد درود، تیسری کے بعد یہ دعا، چوتھی کے بعد سلام۔

نقطے دار کنارے والی سطریں عربی متن کا تلفظ ہیں، جو اعراب سے قاعدے کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ مطبوعہ نسخوں کا حصہ نہیں اور ان کی نظرِ ثانی نہیں ہوئی: جہاں یہ عربی سے مختلف ہو، وہاں عربی ہی درست ہے۔